صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس مکمل کرنے والے شرکا میں اسناد تقسیم کیں  

14

راولپنڈی،23دسمبر  (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس مکمل کرنے والے شرکا میں اسناد تقسیم کیں اور انھیں  مبارکباد پیش کی ۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق جمعہ کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی  میں نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس 2023 کی گریجویشن کی تقریب منعقد ہوئی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی تھے ۔ نیشنل سیکیورٹی کورس میں پاکستان کی سول سروسز اور مسلح افواج کے افسران نے  حصہ لیا ۔ اس کورس کا  فوکس کورس  شرکا کو  ‘جامع قومی سلامتی’میں قومی قوت  کے عناصر  کے باہمی عمل کو سمجھنے  کو یقینی بنانا ہے ۔ صدر مملکت نے فارغ التحصیل شرکا کو مبارکباد دی اور اسناد سے نوازا۔