اوکاڑہ؛ محکمہ صحت کے شعبہ  سی ڈی سی کے ریٹائرڈ ملازمین کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

16

اوکاڑہ،24دسمبر (اے پی پی):  سی ڈی سی( Centers for Disease Control and Prevention) اوکاڑہ کے افسران اور ملازمین کی جانب سے مقامی میرج ہال میں امسال ریٹائرڈ ہونے والے ڈسٹرکٹ انٹامالوجسٹ محمد اقبال محمود اور دیگر ملازمین کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

منتظم تقریب سی ڈی سی آفیسراوکاڑہ چودھری اصغرنے مہمانوں کو خوش آمدید کہاجبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض شیخ محمد طاہر نے سرانجام دیے۔الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے محمد اقبال محمود کی بطور ڈسٹرکٹ انٹاما لوجسٹ اوکاڑہ خدمات کو زبردست سراہا، اور آئندہ کی زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تقریب کے مہمانان اعزاز میں ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن خورشید جیلانی، ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی عبدالعظیم، ضلعی کوارڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ ڈاکٹر ذوالفقار علی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اوکاڑہ ڈاکٹر احسان الہی ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹراشوک کمار، جرنلسٹ/کالم نگار محمد مظہررشید چودھری،ڈسٹرکٹ انٹامالوجسٹ ساہیوال میڈم صارفہ عاشق اور خلیق الزمان ، فیصل آباد سے میڈم راشدہ ، بہاولنگر سے محسن ایوب ، ضلع پاکپتن سے صائمہ منان شامل تھے۔دیگرریٹائرڈ ہونے والے سی ڈی سپروائزراحمد علی، عبدالرشید ، محمد شعبان ، محمد عباس ، عارف علی ، فلک شیر ، عبدالخالق مرحوم (بیٹا ارسلان ) ،ریاض حسین (انسکٹ کلیکٹر) نے بھی شرکت کی ۔

بعد ازاں سی ڈی سی آفیسراصغر علی کی جانب سے ریٹائرڈ ہونے والوں کو تحائف اور گلدستے پیش کیے گئے۔