کمشنر ملتان ڈویژن کا سڑک کی تعمیر،سیوریج منصوبے کا دورہ

33

 

ملتان،26 دسمبر(اے پی پی):کمشنر ملتان ڈویژن اشفاق احمد چوہدری  نےسڑک کی تعمیر،سیوریج منصوبے کا دورہ کیا اور  ایم ڈی اے چوک سے رضا آباد تک سڑک کی تعمیر،آفیسر کالونی سیوریج کا منصوبے کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر  کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے کہا کہ منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے اور ایم ڈی اے چوک سے رضا آباد سڑک کی تعمیر کا کام جلد مکمل کیا جائے۔ اس موقع پر ایم ڈی واسا جواد کلیم اللّٰہ موجود تھے انہوں نے کمشنر کو منصوبے سے متعلق بریفننگ دی اور کہا بوسیدہ سیوریج لائن والی سائیڈ کی ڈسمینٹلنگ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے اور بوسیدہ سیوریج لائن پر اب کراؤن فیلئیر کا واقعہ پیش نہیں آئے گا۔

ایم ڈی واساجواد کلیم اللہ نے کہا کہ منصوبے کے تحت2100فٹ طویل،42 فٹ چوڑی روڈ تعمیر کی جارہی ہے،چونگی نمبر9 ڈسپوزل اسٹیشن سے آفیسر کالونی سیوریج منصوبہ تکمیل کے آخری مرحلے میں ہے اور کل2850فٹ سیوریج لائن میں سے صرف 160 فٹ لائن کا کام باقی ہے اور کہا کہ آفیسر کالونی روڈ کی تعمیر کیلئے ایم ڈی اے کو 22 ملین کی ادائیگی کر دی گئی ہے۔