اوکاڑہ،27 دسمبر (اے پی پی): سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وضلعی صدر کی رہائشگاہ اور دیگر مقامات پرمحترمہ بے نظیربھٹو شہیدکی 15ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ ضلعی صدر چوہدری سجاد الحسن نےکہا کہ شہید محترمہ کی برسی پر ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔شہید محترمہ بے نظیر بھٹو دنیا کی ایک بہادر لیڈر تھیں۔انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کی وجہ سے آج ملک میں جمہوریت ہے اور بے نظیر بھٹو کی پیپلز پارٹی قوم کو مشکلات سے نکالے گی۔ چوہدری سجاد الحسن نے کہا کہ بھٹو خاندان کی اس ملک کے لیے لازوال قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ شہید بی بی نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیاچوہدری سجاد الحسن نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو نے پاکستان میں اتحاد و ترقی پسند سوچ کو فروغ دیا۔ برسی میں مرد و خواتین نے بھرپور شرکت کی آخر میں بے نظیر بھٹو شہید کے لئے دعائے مغفرت کی۔











