شعبہ زراعت کو مضبوط اور مستحکم بنانےکے لیےکاشتکاروں کے ہاتھ مضبوط کرنا ہوں گے؛ ڈپٹی کمشنرمحمدشاہ رخ نیازی

11

نارووال،27 دسمبر ( اے پی پی) :ڈپٹی کمشنرمحمدشاہ رخ نیازی نے کہا ہے کہ شعبہ زراعت کو مضبوط اور مستحکم بنانےکے لیےکاشتکاروں کے ہاتھ مضبوط کرنا ہوں گے کیو نکہ شعبہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے ،شعبہ زراعت کی ترقی میں کاشتکاروں کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا،اس سلسلہ میں پنجاب حکومت کا شتکاروں کے ہاتھ مضبوط کرنے کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے کیونکہ حکومت کاشتکاروں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے۔

 انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ ایڈوائزری و ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کہی ۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت(توسیع)تنویراحمدتتلہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرزراعت ہیڈکوارٹر احسان الحق پنوں,سیدسروررضا،ایڈیشنل ڈائریکٹرلائیوسٹاک ڈاکٹرمحمد سعید,ڈی ڈی ایل ڈاکٹرفرحان توکل،ڈی ڈی اصلاح آبپاشی محمداکرم،ڈی آئی او احسان الحق چوہدری،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن محمدتنزیل,اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرعیش بہادر,زراعت  آفیسرمحمدافتخاراحمد کے علاوہ نمائندہ کھاد ڈیلرحاجی محمدارشاداورنمائندہ کاشتکاران نے اجلاس میں شرکت کی ۔

اجلاس میں ڈسٹر کٹ ایڈوائرزی اورڈسٹرکٹ ٹاسک فورس کے حوالے سے محکمہ زراعت کی طرف سے کی جانے والی کاروائیوں اور کاشتکاروں کے مسائل کے حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹرڈائریکٹرزراعت(توسیع)نے ڈپٹی کمشنرنارووال کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محکمہ زراعت کی ٹاسک فورس ٹیمیں بھرپور طریقے سےکام کررہی ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت نے بتایاکہ کسانوں کو درپیش مسائل کے لئے محکمہ زراعت اپنے تمام وسائل بروئے کارلارہا ہے اور شعبہ زراعت کے فروغ کے حوالے سے انہیں زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کرنے کے لئے تینوں تحصیلوں میں فارمر ڈے کا انعقاد بھی کیا جارہاہے جس میں کاشتکاروں کو مفید مشورے دیئے گئے۔