مری،29دسمبر(اے پی پی): پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام موٹر ایجنسی مری میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی پندرہویں برسی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ایڈوکیٹ خالد، راجہ منصور اخلاق،واجد عباسی ،شوکت عباسی، حفیظ الرحمن عباسی،سردار محمد رجب اور دیگر نے خطابات میں محترمہ بینظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کو مری میں مضبوط کرنے اور محترمہ کے مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے مظلوم طبقات کے لئے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا اور مودی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسکا پتلہ نذر آتش کیا گیا۔
انہوں نے بلاول بھٹو کی بطورِ وزیر خارجہ بھارتی مظالم کو اجاگر کرنےاور کشمیریوں کے حقوق آزادی پر خراج تحسین پیش کیا ۔
اس دوران پارٹی کے تمام شہداء کے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔











