اوکاڑہ،29 دسمبر(اے پی پی): گورنمنٹ کالونی میں واقع بجلی کے پول پر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کر کے آگ پر قابو پا لیا۔
ریسکیو 1122کو اطلاع ملنے پر فائر وہیکل فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور پیشہ ورانہ فائر فائٹنگ کرتے ہوئے ڈرائی کیمیکل پاؤڈر والے سلنڈر کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا۔











