پاکپتن،29 دسمبر (اے پی پی ):نواحی قصبہ قبولہ کے رورل ہیلتھ سینٹر میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی پاکپتن اور مخیر حضرات کی مدد سے آٹھ بیڈز پر مشتمل پانچ ملین کے لاگت سے ایمرجنسی وارڈ اور ڈینٹل بلاک کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر پاکپتن سید آصف حسین شاہ اور ڈی ایچ او پاکپتن نے میجر ریٹائرڈ ضیاء اللہ رانا و دیگر مخیر حضرات اور ضلعی افسران کے ہمراہ افتتاح کیا۔رورل ہیلتھ سینٹر میں تعمیر ہونے والے ایمرجنسی وارڈ پر چار ملین اور ڈینٹل بلاک پر ایک ملین روپے لاگت آئی ہے۔رورل ہیلتھ سینٹر میں ایمرجنسی وارڈ اور ڈینٹل بلاک کی تعمیر سے شہریوں کو علاج معالجے اور سرجیکل پروسیجرز جیسی بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر آسکیں گی۔
تقریب میں مخیر حضرات میجر ریٹائرڈ ضیاء اللہ رانا اور چوہدری طاہر جٹ سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔











