پاکپتن؛ سابق وفاقی وزیر میاں محمود احمد خاں بسی شریف کے ایصال ثواب کیلئےقرآن خوانی کی تقریب منعقد

36

پاکپتن،31 دسمبر(اے پی پی ):مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر میاں محمود احمد خاں بسی شریف کے ایصال ثواب کیلئے ان کی رہائش گاہ پر قرآن خوانی کی تقریب منعقد کی گئی۔

 تقریب میں مسلم لیگ ن کے رہنماوں ، صوبائی و وفاقی کابینہ کے اراکین ، برصغیر پاک و ہند کی درگاہوں اور خانقاہوں کے سجادگان اور سینکڑوں عقیدت مندوں نے خصوصی شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا اور ثناء خوانوں نے بارگاہ رسالت مآبؐ میں ہدیہء عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔

آخر میں مرحوم میاں محمد احمد بسی شریف کی مغفرت اور بلند درجات  خصوصی دعا کی گئی۔مرحوم میاں محمد احمد بای شریف والے مسلم لیگ ن کے رہنماء اور میاں نواز شریف کے قریبی ساتھی تھے۔