جلالپور پیروالہ: ایس پی  رانا محمد اشرف کی زیرصدارت کھلی کچہری کا انعقاد

14

جلال پورپیروالہ، 13 جنوری ( اےپی پی): ایس پی رانا محمد اشرف نے نمازِ جمعہ کے بعد مسجد امیر حمزہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ،کھلی کچہری میں شہری کی درخواست پر ایس پی صدر نے شہری کو بلاجواز تنگ کرنے والے کانسٹبل زوار  کیخلاف انکوائری کا حکم دیا، اور چند روز قبل قتل ہونے والے حافظ محمد کوثر کے مقدمہ مدعی کی درخواست پر تفتیشی افسر کو تبدیل کرنے کا حکم بھی دیا ،اس موقع پر ایس پی صدر نے مختلف مسائل پر درجنوں سائلین کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے مقامی پولیس کو احکامات بھی جاری کیے، ایس پی صدر رانا اشرف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد پولیس اور عوام میں فاصلوں کو ختم کرنا اور سائلین تک انصاف کی فراہمی کو آسان بنانا ہے شہری معاشرے میں بگاڑ پیدا کرنے والے عناصر کی نشاندہی کریں اور مقامی پولیس سے متعلقہ کسی بھی مسئلے پر براہ راست مجھ سے رابطہ کریں ۔