اوکاڑہ،15جنوری( اے پی پی):محنتی و جفاکش کسانوں کی فلاح ہمارا مشن ہے۔ ہم محکمہ لائیو سٹاک کے دستیاب وسائل مویشی پال حضرات تک باہم پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر محمد انیس ڈائریکٹر لائیو سٹاک ساہیوال ڈویژن نے اپنےچارج سنبھالنے پر منعقدہ استقبالیہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب ایک ٹیم ہیں اور ایس اوپیز پر عملداری ہمارا فرض ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میزبان محفل ڈاکٹر افتخار حسین نے کہا کہ ہماری محنتی ٹیم اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے محکمہ کی توقعات پر پورا اترے گی اور محکمہ لائیو سٹاک ساہیوال پرفارمنس اور سروسز کے حوالے سے منفرد مقام حاصل کرے گا۔
استقبالیہ تقریب میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک اوکاڑہ ڈاکٹر حق نواز، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک پاکپتن ڈاکٹر سلیم انجم اور محکمہ لائیو سٹاک کے سابقہ ڈائریکٹر ڈاکٹر انور حسین نے بھی شرکت کی جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر افتخار حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف اور دیگر افسران نے ڈاکٹر محمد انیس ڈائریکٹر لائیو سٹاک ساہیوال ڈویژن کا چارج سنبھالنے پر فقیدالمثال استقبال کیا۔











