بلوچستان حکومت کی تمام مشینری صوبے کے شمالی علاقوں میں ہونے والی برف باری کے دوران متحرک و فعال

30

کوئٹہ 18 جنوری (اے پی پی ):کوئٹہ زیارت کان مہتر زئی  توبہ اچکزئی، قلعہ عبداللہ سمیت بلوچستان کے بالائی علاقوں میں حکومت کی تمام مشینری  ہونے والی برف باری کے دوران متحرک و فعال ہو گئی ۔پی ڈی ایم اے کے مطابق پی ڈی ایم اے انتظامیہ اور لیویز فورس بھاری مشنر ی کے ساتھ برف باری کے علاقوں کی شاہراہوں پر موجود ہے ۔وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی خصوصی  ہدایت پر محکمہ داخلہ پی ڈی ایم اے اور ڈپٹی کمشنروں کے دفاتر میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔وزیراعلئ اور چیف سیکریٹری تمام اقدامات و انتظامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں اور کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی مکمل طور پر  تیار ہے, قومی شاہراہوں پر پی ڈی ایم اے کی مشنری کے زریعہ برف کی صفائی کا کام جاری ہے اداروں کی کاوشوں سے قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی آمد و رفت برقرار ہے۔