تھائی لینڈ نے ٹیکسلا میوزیم کو بھگوان بدھا کی ہڈیوں کے آثار کی نمائش کیلئے جدید ترین کنٹینر(شوکیس) تحفے میں دے دیا

27

اسلام آباد، 20 جنوری (اے پی پی): تھائی لینڈ نے ٹیکسلا میوزیم کو بھگوان بدھا کی مقدس ہڈیوں کے آثار کی نمائش کیلئے جدید ترین کنٹینر(شوکیس) تحفے میں دیا ہے۔

یہ کنٹینر ٹیکسلا میوزیم میں منعقدہ تقریب میں حوالے کیا گیا جس میں تھائی لینڈ کے سفارت خانے کے سفارت کاروں، وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام اور ٹیکسلا میوزیم کے ڈائریکٹر نے شرکت کی۔تھائی لینڈ کے سفیر چکریڈ کراچائی وونگ نے ایڈیشنل سیکرٹری (ایشیا پیسیفک) اور ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کو کنٹینر پیش کیا جنہوں نے پاکستان کی جانب سے اسے وصول کیا۔