پیشنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے:یخ عبدالغفور

32

اوکاڑہ،20جنوری ) اے پی پی): اوکاڑہ پیشنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کا قیام 2009 فروری میں لایا گیااورہم خیال مخیئر حضرات نےباہمی مشاورت سے دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشارہوکر اس نیک کام کا بیڑا اٹھایایہ انکشاف اوکاڑہ پیشنٹ ویلفئرایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر معروف سماجی کارکن شیخ عبدالغفور نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 2010 میں OPWA کے زیر اہتمام  ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال میں داخل ہونے والے تمام مریضوں کے لئے حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق تین ٹائم کے کھانے کی فراہمی کا سلسلہ شروع کیااس کے علاوہ مستحق مریضوں کے علاج معالجے کے لئے جن میں ادویات اور مہنگے ٹیسٹ وغیرہ ہوتے تھے ان کا بھی انتظام کیاگیا۔ انہوں نے بتایا کہ تعلیمی اداروں اور مختلف مقامات پر سیمینارز، لیکچرز، بریسٹ کینسرز اور زیابیطس سے بچنے کے لئے آگاہی واک اور کیمپس لگائے جاتے ہیں انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے ہمیشہ ہمارے مشن کو سراہا ہے۔انہوں نے بتایا اس وقت سو سے زیادہ مخیئر حضرات اور سوسے زیادہ نوجوان اوکاڑہ پیشنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن سے وابستہ ہوکر ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔