کھلیوں کے فیسٹیول کا مقصد نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنا  ہے، رکن صوبائی اسمبلی  میر حمل کلمتی

27

گوادر،20 جنوری(اے پی پی ): رکن صوبائی اسمبلی  میر حمل کلمتی نے کہا ہے کہ کھلیوں کے فیسٹیول کا مقصد نوجوانوں اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور نوجوان نسل کو کھیل کی جانب راغب کرنا ہے جس سے نہ صرف ان کی جسمانی نشوو نماء ہو سکے گی بلکہ وہ اپنا وقت صحت مند سرگرمیوں میں وقف کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں محکمہ کھیل ویوتھ افیئرز کی جانب سے منعقدہ اسپورٹس فیسٹول بیچ گیم  2023 کا شاندار افتتاحی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی نے محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کی جانب سے گوادر میں اسپورٹس فیسٹول بیچ گیم  2023 کا شاندار افتتاح کر کے  رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی نے فٹ بال کو کِک لگا کر باقاعدہ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا انہوں نے کہا  کہ کھلیوں سے نوجوانوں کی کردار سازی، قائدانہ صلاحیتیں پروان چڑھانے اور مخفی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے تعلیم کے ساتھ مناسب اوقات میں کھیل کود ناگزیر ہے ان کہنا تھا کہ اس فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کو ایک صحت مندانہ ماحول میسر آئے آنہیں اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا موقع ملے تاکہ وہ اگے چل کر اپنے علاقے اور ملک کا نام روشن کرسکیں۔