جیلوں کو عقوبت خانے نہیں بلکہ اصلاحی مراکز بنانا ہیں،شفیع اللہ خان

27

پشاور،10فروری(اے پی پی): نگران صوبائی وزیر ہاؤسنگ جیل خانہ جات شفیع اللہ خان نے کہا کہ جیلوں کو عقوبت خانے نہیں بلکہ اصلاحی مراکز بنانا ہیں اور یہ اصلاحات لانے کیلیے نگران صوبائی حکومت بھرپور کوشش کریگی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں  سنٹرل جیل پشاور کے  دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

نگران صوبائی وزیر کو سنٹرل جیل پشاور آمد پر جیل  گارڈز نے سلامی پیش کی، جسکے بعد نگران صوبائی وزیر کو سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل نے  انتظامی امور کے حوالے سے بریفنگ دی۔

بعد ازاں شفیع اللہ خان نے سنٹرل جیل کی لائبریری ، میڈیکل سنٹر اور مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور قیدیوں سے بات چیت کی اور ان سے سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔