چنیوٹ؛ روڈ سیفٹی،ٹریفک قوانین متعلق آگاہی کیمپ کا انعقاد

22

 چنیوٹ،15 فروری (اے پی پی ):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وسیم ریاض خان کی ہدایت پر لوگوں میں ٹریفک قوانین سے متعلق شعور اجاگر کرنے کیلئے ٹریفک پولیس ایجوکیشن یونٹ کے زیراہتمام آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔آگاہی کیمپ میں لوگوں کو اوورسپیڈنگ،اوورلوڈنگ،ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلانے،لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے،18سال سے کم عمر ڈرائیونگ،غیر محفوظ لین بدلنے، ڈرائیونگ،ٹریفک قوانین،روڈ سیفٹی  سے متعلق آگاہی دی گئی۔ٹریفک قوانین،روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی بینر،مختلف سٹالز لگائے گئے۔

آگاہی کیمپ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ وسیم ریاض خان،دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔ڈی پی او نے مختلف سٹالز کا دورہ  کیا۔ڈی پی او نے موٹرسائیکل سواروں میں ہیلمٹس،ٹریفک قوانین سے متلعق آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے۔

اس موقع پر ڈی پی اونے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چنیوٹ میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات تشویشناک ہیں جن میں کئی قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے اور لوگ معذور ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے ٹریفک قوانین سے آگاہی اور ان پر عملدرآمد بہت ضروری ہے۔روڈ سیفٹی،ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بناکر حادثات کی شرح کو کم کیا جاسکتا ہے۔

ڈی پی او نے شہریوں کو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ٹریفک ایجوکیشن یونٹ چنیوٹ کی جانب سے شہریوں کی آگاہی کیلئے آگاہی مہم کا سلسلہ جاری رہے گا۔