نوشہرہ ورکاں؛ موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر کاشتکاروں  نے ٹنل پروگرام کے تحت  سبزیوں کی کاشت شروع کر دی

45

نوشہرہ ورکاں، 15فروری  ( اے پی پی):پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر زمیندار اور کاشتکار  نے  کاشتکاری کا طریقہ  کار تبدیل کر لیاہے  اور ٹنل پروگرام کے تحت گندم اور دھان کی بجائے ہری مرچ،شملہ مرچ ،کھیرا،سرسوں اور ٹماٹر کی  آؤٹ سیزن  فصلیں کاشت کرنے  کو فروغ دی جا رہی ہے ۔

   کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر فصلوں کی بوائی اور احتیاطی تدابیر بارے جامع حکمت عملی بنانے کی ضرورت  ہے ۔