احمدپورشرقیہ؛ڈی پی او سید محمد عباس کا مختلف تھانوں کا دورہ ، کارکردگی، حوالات، صفائی اور ریکارڈ کا معائنہ کیا

19

احمدپورشرقیہ،16 فروری(اے پی پی ):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے  تھانہ سٹی و صدر احمد پور شرقیہ ، تھانہ ڈیرہ نواب صاحب اور پولیس خدمت مرکز احمد پور شرقیہ کا دورہ کیا اورتھانہ جات کی کارکردگی، حوالات، صفائی اور ریکارڈ کا معائنہ کیا اور  خدمت مرکز احمد پور شرقیہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

ڈی پی اور سید محمد عباس نے ایس ڈی پی او آفس کی زیر تعمیر عمارت کا جائزہ لیا اورمعیاری کام کے ساتھ ساتھ جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے کہا کہ عوام الناس کو بہتر سروس ڈیلیوری کے ساتھ ساتھ عزت و احترام  سے پیش آیا جائے ۔

ڈی پی او نے شہریوں سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کیے۔انہوں نے کہا کہ عوام کیلئے تھانے ایک دار الامان کا کردار ادا کریں جبکہ جرائم پیشہ افراد کیلئے خوف کی علامت ہوں۔