صوبائی وزیر اوقاف  بیرسٹر سید اظفر علی ناصر کا دورہ ملتان، اولیائے کرام کے مزارات پر تزئین و آرائش کے کاموں کا جائزہ لیا

8

 

ملتان،17 فروری(اے پی پی ):صوبائی وزیر اوقاف بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے دورہ ملتان پر حضرت بہاؤالدین زکریا ،حضرت شاہ رکن عالم اور حضرت شاہ شمس کے مزاروں پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور مزاروں کی تزئین و آرائش کے کاموں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر  بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے کہا کہ تزئین و آرائش کا کام تاریخی و ثقافتی حیثیت برقرار رکھتے ہوئے مکمل کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اولیائے کرام کے مزارات رشد و ہدایت کے مراکز ہیں،مزارات کی تزئین و آرائش پر 119.96 ملین روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا حضرت بہاؤالدین زکریا کے مزار پر 16.42 ملین  خرچ ہوں گے ، حضرت شاہ رکن عالم کے مزار پر 9.4 ملین روپے خرچ ہوں گے  جبکہ  حضرت بی بی راستی کے مزار پر 26.04 ملین روپے خرچ ہوں گے اور حضرت شاہ شمس کے مزار پر 37.5 ملین خرچ ، حضرت خواجہ غلام فرید کے مزار پر 30.6 ملین روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔