بجلی کی ضرورت پوری کرنے کے لیے سسٹم میں ڈی سی وولٹیج کنورسیشن کے تحت گریڈز کا قیام عمل میں لانے کا  سلسلہ  جاری ہے،کریم بخش سومرو

17

نوشہرہ ورکاں،24 فروری( اے پی پی): ایکسین گیپکو ڈویژن نوشہرہ ورکاں کریم بخش سومرو نے کہا کہ بڑھتی ہوئی بجلی کی کھپت اور ضرورت پوری کرنے کے لیے سسٹم میں ڈی سی وولٹیج کنورسیشن کے تحت گریڈز کا قیام عمل میں لانے کا  سلسلہ  جاری ہے اور تھیڑی سانسی کے قریب اے سی سے ڈی سی وولٹیج کنورسیشن کے لیے 500کے وی گریڈ اسٹیشن کا قیام عمل لایا جا رہا ہے،جس کے لیے 500 کے وی لائن بچھانے کا عمل شروع ہے۔گیپکو پاور کمپنی صارفین کو بجلی کی بہتر سے بہتر سپلائی اور مشکلات و مسائل حل کرنے میں ہمہ تن مصروف عمل ہے اور صارفین کی جانب سے کمپنی کے بلز اور واجبات کی بر وقت واپسی کی صورت صارفین کوبجلی کی ترسیل بھی دیگر کمپنیز سے بڑھ کر فراہم کی جا رہی ہے۔

 کریم بخش سومرو کا کہنا ہے کہ نوشہرہ ورکاں گیپکو ڈویژن ایریا سے گزر نے والی اس ہیوی لائن کو بچھانے کے لیے 27 اور  28 فروری اور یکم مارچ کو مسلسل تین روز صبح نو بجے تا تین بجے تک لائن سٹاف کی سیفٹی کے لیے نوشہرہ فیڈر۔تھانہ روڈ فیڈر ۔ ساگو بھاگو ۔کوٹ شیرا ۔منگوکی کی ۔متہ ورکاں ۔ماڑی۔ بوپڑا ۔ تتلے عالی ۔مسندہ ۔کڑیال کلاں ۔اور ببر فیڈر پر چھ گھنٹے بجلی بند رہے گی۔