میرپور خاص؛ چھینا جھپٹی میں ملوث گروہ کے کارندے گرفتار، مال مسروقہ برآمد

12

میرپورخاص،04مارچ( اے پی پی):پولیس نے سیٹلائٹ ٹاؤن کی حدود میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ کے زور پر چھینا جھپٹی میں ملوث گروہ کے کارندوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ملزمان میں  کاشف ولد اختر حسین جٹ، حب علی ولد نزیر احمد خانزادہ، اسد علی ولد علی خان پٹھان، کمال ولد احمد مقصود پٹھان شامل ہیں۔

ملزمان سے موبائل فون، غیر قانونی اسلحہ اور چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے۔   ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں کئی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جبکہ مقدمہ درج کر کے ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔