نوشہرہ ورکاں،04مارچ( اے پی پی):گورنمنٹ ہائی سکول نوشہرہ ورکاں کے ہیڈ ماسٹر ثناء اللہ شاھین کا کہنا ہے کہ اساتذہ ہمارا اثاثہ ہیں جو ہماری نسل کی تعلیم و تربیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور انہی کے دم سے نئی نسل تعلیم کے میدان میں روشن پہلوؤں کی طرف گامزن ہوتی ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ ہائی سکول نوشہرہ ورکاں سے ریٹائر ہونے والے ٹیچر محمد ارشد چوھدری کی الوداعی تقریب کے موقع پر خطاب کے دوران کیا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اساتذہ دل و جاں سے محنت کریں اور جدید تقاضوں کے مطابق طلباء کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں اور تعلیم کے ساتھ بچوں کی اخلاقی اور روحانی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دیں تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم نئی نسل سے بہتر سے بہتر نتائج نہ لے سکیں۔
چوھدری محمد ارشد کی ریٹائر منٹ کے حوالہ سے سکول کے ہال میں تقریب کا اہتمام کیا گیا سکول آمد پر انکو پھولوں کے ہار پہنا کر استقبال کیا گیا اور انہیں نیک تمناؤں جیسی دعاؤں اور قیمتی تحائف سے نواز کر رخصت کیا گیا۔
اس موقع پر اساتذہ میں شامل ماسٹر طاھر لطیف۔رانا آفتاب احمد۔ چوھدری عبد الستار دھاریوال ۔ محمد اظہر طفیل ۔ ماسٹر جعفر حسین ۔اور دیگر اساتزہ و سینکڑوں طلباء موجود تھے جبکہ سکول سٹاف کی جانب سے محمد ارشد چوھدری کے اعزاز میں مٹو بھائی کے نہر پر واقع میرج ہال میں دعوت کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔











