لاہور۔4مارچ (اے پی پی): گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے ہفتہ کو یہاں ایکسپو سینٹر میں انسٹیٹیوشن آف انجنیئرز پاکستان ( آئی ای پی )کے زیراہتمام ورلڈ،انجنیئر نگ ڈے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مستقبل تابندہ ہے، عوام مایوس نہ ہوں، ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے خلوص کے ساتھ کوشش کر رہے ہیں ۔اس موقع پرآئی ای پی کے سیکرٹری جنرل امیر ضمیر خان نے انجنیئرنگ کے شعبے میں اعلیٰ خدمات پر انجنیرز کو قومی ایوارڈ بھی دیئے اور اعلان کیا کہ ملکی ترقی کے لئے انجنیئرز حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔











