سکھر: پاکستان ایسوسی ایشن فار دی بلائنڈ اور عکس حیات کے زیر اہتمام معذور افراد و بچوں کیلئے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

30

سکھر،06مارچ(اے پی پی):پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ (پی اے بی ) ڈپارٹمنٹ آف ایمپاورمنٹ آف پرسنز آف ڈس ایبلڈ( ڈی ای پی ڈی ) اسپیشل ایجوکیشن کے زیر اہتمام عکس حیات کے تعاون سے معذور افراد و بچوں کیلئے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ، فری میڈیکل کیمپ میں پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ (پی اے بی ) کے حافظ سہیل احمدمنیب الرحمن،میڈم کوثر پروین ،سعید قریشی،رحمت اللہ صدیقی، ڈپارٹمنٹ آف ایمپاورمنٹ آف پرسنز آف ڈس ایبلڈ( ڈی ای پی ڈی )اسپیشل ایجوکیشن کےریجنل ڈائریکٹر عبدالرزاق عباسی،سہیل کھوسہ،رئیس ابڑو و دیگر جبکہ عکس حیات کے نور الحسن ،منصور صدیقی،مبشر اسلام،عبداللہ و دیگر معززین نے بھی شرکت کی۔

فری میڈیکل کیمپ میں مشہور ڈاکٹروں انور انصاری،طلال سومرو،وجے کمار ،عطاءمحمد ،جمیل کمبوہ پر مشتمل ٹیم نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ سیکڑوں بچوں ، بڑرگوں کا مفت معائنہ کیا اور انہیں مفت ادویا ت تقسیم کی گئیں اور  کیمپ میں فزیکل تھراپیسٹ معائنہ و شوگر ٹیسٹ کی سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔

فری میڈیکل کیمپ کے دورے کے موقع پر منتظمین کیمپ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طبی کیمپ لگانے کا مقصدمستحق اور ضرورت مند افراد کو صحت کی مفت سہولتیں ان کی دہلیزتک فراہم کرنا ہے۔مریضوں نے منتظمین کیمپ کی کاوشوں کو سراہا۔