نگران صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شاہد خٹک کا بی آرٹی سٹیشنز کا دورہ

14

پشاور، 6 مارچ(اے پی پی): نگران صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے آج یہاں پشاور کے بی آرٹی سٹیشنز کا دورہ کیا اور بی آر ٹی روٹ کارخانو تا چمکنی پر سفر بھی کیا۔

 نگران صوبائی وزیر نے اس موقع پر بی آر ٹی روٹس، بسوں اور پلازوں کا معائنہ کیا اور مختلف نقائص کی نشاندھی کرتے ہوئے انہیں فوراً درست کرنے کے احکامات جاری کئے۔

 نگران صوبائی وزیر نے بی آر ٹی روٹس، بسوں، پلازوں اور دیگر چیزوں کے متعلق فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

نگران وزیر شاہد خان خٹک نے بی آر ٹی سٹاپس پر بے جا رش پر بھی برھمی کا اظہار کیا اور  بسوں کادورانیہ کم کرنے اور مسافروں کو بہترین سفری سہولیات دینے کی ہدایت کی۔

 نگران وزیر نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبے میں ابھی بھی پلازوں کی حوالگی اور دیگر کام رہتے ہیں جو جلد پورے کئے جائینگے۔ انکو اس موقع پر بی آر ٹی پلازوں کی پراگرس اور روٹس میں شامل نئے بسوں بارے بریفنگ بھی دی گئی۔

   شاہد خان خٹک نے کہا کہ بی آر ٹی ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے پر غور کر رہے ہیں، ہم کوشش کریں گے کہ بی آر ٹی منصوبے کے ثمرات جلد از جلد عوام تک پہنچائیں۔