وفاقی وزیر  احسن اقبال نے خواتین ملازمین کی سہولت کیلئے وزارت منصوبہ بندی میں ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح کردیا

6

 

اسلام آباد،9مارچ  (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے خواتین ملازمین کی سہولت کیلئے وزارت منصوبہ بندی میں ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح کر دیا ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈے کیئر سنٹر کی معیاری سہولیات کی فراہمی سے ملازمت پیشہ خواتین کو اپنے روزمرہ کے امور سرانجام دینے میں مدد ملے گی، ملازمت پیشہ خواتین کیلئے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اس سے اچھا تحفہ اور کوئی نہیں ہو سکتا۔