نوشہرہ ورکاں:طلباء کے لیے روڈ سیفٹی بارے آگاہی لیکچر اور واک کا اہتمام

6

نوشہرہ ورکاں،09 مارچ( اے پی پی):ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس گوجرانوالہ سید توصیف حیدر کی ہدایت پر اڑتالی پٹرولنگ چوکی پولیس کی جانب سے طلباء کے لیے روڈ سیفٹی بارے آگاہی لیکچر اور واک کا اہتمام کیا گیا۔گورنمنٹ ہائی سکول اڑتالی ورکاں  کے طلباء کو پٹرولنگ پولیس چوکی اڑتالی ورکاں محمد طاہر اور دیگر نے روڈ کراسنگ اور برق رفتار گاڑیوں سے محفوظ رہنے کے لیے کلاسز میں لیکچر دیا اور بتایا کہ گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ کی ازسر نو تعمیر سے گزرنے والی برق رفتار گاڑیوں سے دوران کراسنگ کیسے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس محمد اطہر کی نگرانی میں اس حوالے سے پٹرولنگ پولیس اڑتالی چوکی ۔پرنسپل سکول گورنمنٹ ہائی سکول کی قیادت میں آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں گورنمنٹ ہائی سکول کے طلباء بھی شریک تھے۔