نوشہرہ ورکاں؛موسم بہار کا آغاز،سرکاری سطح پر شجر کاری کا سلسلہ شروع

35

 

نوشہرہ ورکاں،09 مارچ(اے پی پی):موسم بہار کے آغاز کے ساتھ ہی شدید سردی اور کہر کے اثرات زائل ہونے ک ساتھ ساتھ درختوں اور پھولدار پودوں پر رونق کا سماں نکھرنے لگا ہے،بوڑھی پودے کے نو مولود پتوں پر سورج کی روشنی ایک انوکھا منظر پیش کر رہی ہیں اور انگنت رنگوں میں شمار موسمی پھولوں کی رنگینی زمین کی تہہ پر بچھی نظر آتی ہے۔

شدید سردی اور کہر سے خصوصاً سرسوں کی پیداوار کو پہنچنے والے نقصان اور کم پیداوار کی تلافی تو نا ممکن ہے مگر گندم کی فصلوں پر پڑے اثرات کے خاتمہ کی امید بندھ گئی ہےاور بہتر پیداوار کی توقع ہے۔

موسم بہار شروع ہوتے ہی جہاں سرکاری سطح پر شجر کاری کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے وہاں ڈیروں اور گھروں میں بھی نجی سطح پر شجر کاری اور نمائشی پودوں کی کاشت کو فروغ مل رہا ہے اور سر سبز پاکستان کو حقیقت میں رنگ دینے کی کوشش جاری ہے۔