نارووال،12 مارچ (اے پی پی): ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نارووال چوھدری محمد اشرف اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نارووال محمد جمیل کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر نارووال آفس میں ضلع بھر کے تمام تر حلقوں میں تعینات کئے جانے والے اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرمحمداشرف نےاس دوران تمام تراسسٹنٹ ریٹرننگ افسران سے اپنے فرائض منصبی کو ایمانداری کےساتھ ادائیگی بارے حلف لیا گیا۔اس موقع پرڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر چودھری محمد اشرف اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشنر کی جانب سے تمام حلقوں کے الیکشن آفسز اور کنٹرول رومز بنانے،کاغذات نامزدگی کی فراہمی،پولنگ اسٹیشنز کےدورے کرنے سمیت الیکشن سکیم بنانے بارے آر۔اوز اوراے۔آر۔اوز کو ذمے داریاں تقویض کردی گئیں۔
اسسٹنٹ کمشنرزخضرظہور،فاروق اعظم،اے سی ایچ ارایم محمدجمیل،ڈی آئی اواحسان الحق،ڈپٹی ڈی اوزکبیرتبسم،اللہ رکھاودیگراس موقع پر موقع پر موجودتھے۔











