اسلام آباد ،20 مارچ (اے پی پی ): پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس نصرامدای سامان لے کر ترکیہ کی بندرگاہ مرسین پہنچ گیا ہے،امدادی سامان میں زلزلہ متاثرین کیلئے خیمے، کمبل اور ادویات شامل ہیں۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترکیہ کی بندرگاہ پہنچنے پر پاکستانی سفارتی حکام، ترکیہ کے اعلی سول و عسکری حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔ پاک بحریہ کا دوسرا جہاز پی این ایس معاون بھی امدادی سامان کیساتھ آئندہ چند روز میں ترکیہ اور شام پہنچے گا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستانی قوم مصیبت کی اس گھڑی میں ترکیہ اور شام کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔











