پشین؛ یوم پاکستان پر ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں ریلی نکالی گئی

21

پشین،23 مارچ ( اے پی پی):  ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح پشین میں بھی یوم پاکستان کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور سول سوسائٹی کے جانب سے ڈی سی کمپلیکس سے  ڈپٹی کمشنر  ڈاکٹر یاسر بازئی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔

ریلی شرکاء نے پاکستانی پرچم،  بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی واپس ڈی سی کمپلیکس پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی، ریلی میں سرکاری  افسران شہریوں اور ملازمین نے شرکت کی۔

 اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر یادر بازئی نے کہاکہ پاکستان بے شمار قربانیوں سے آزاد ہوا، 23 مارچ 1940 کو منظور ہونیوالی قرارداد پاکستان مسلمانان برصغیر کی قومی زندگی اور سیاسی جدوجہد کا اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہاکہ وطن عزیز ہمیں ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کے بعد ملا ہے، ہمیں اپنے ملک کی قدر کرنی چاہئے۔