جیکب آباد میں بلدیاتی ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل شروع  

18

جیکب آباد،26 مارچ (اے  پی پی ):تحصیل ٹھل میں دو یونین کونسلوں یونین کونسل کوٹ جنگو اور یونین کونسل کریم آباد میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہوچکا ہے، قائم کردہ چار پولنگ اسٹیشنز پر 2366 مرد اور 2020 خواتین کے ووٹ درج ہیں۔

کوٹ جنگو میں پیپلز پارٹی امیدوار طاہر علی اور آزاد امیدوار ظفر علی میں مقابلہ ہے جبکہ کریم آباد میں پیپلز پارٹی کے محمد جعفر اور جے یو آئی کے عبدالماجد میں مقابلہ ہے۔بلدیاتی انتخابات کے دوران دونوں یونین کونسلز پر بدنظمی ہوئی تھی جس کے بعد دونوں یونین کونسل پر آج دوبارہ پولنگ ہو رہی ہے۔