اٹک ، 26 مارچ (اے پی پی ): اٹک شہر کے گنجان آباد علاقہ محلہ بجلی گھر میں گھر کی بالائی منزل کے کمرے میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور فائر ٹیم فوراً موقع پر پہنچ گئیں ۔ریسکیو فائر اہلکاروں نے بہترین حکمت عملی سے قلیل وقت میں آگ پر قابو پا لیا جبکہ اس واقع میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔











