ملتان،27 مارچ ( اےپی پی): ریجنل پولیس آفس میں گزشتہ روز پروموشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس کی صدارت ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے کی۔ سٹی پولیس آفیسر منصورالحق رانا سمیت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ز وہاڑی عیسیٰ خان ، خانیوال رانا عمر فاروق اور لودھراں حسام بن اقبال نے اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس میں ملتان ریجن کے چھ اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو سب انسپکٹر ، جبکہ 19 ہیڈ کانسٹیبل کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دینے کی منظور ی دی۔ اس موقع پر آر پی او کہنا تھا پروموشن بورڈ کے انعقاد کا مقصد ملتان ریجن میں ترقی کے عمل کو تیز کرنا ہے تاکہ ترقی کے انتطار میں بیھٹے پولیس افسران کو ان کا حق مل سکے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقی سے ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہو جاتاہے ۔ مجھے امید ہے کہ یہ پولیس افسران اپنے فرائض منصبی پروفشنل طریقے سے سرانجام دے کر پولیس کا مورال بلند رکھیں گے ۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر سے سے سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں جاوید مرتضیٰ ،مشتاق احمد، محمد رفیق ، محمد اکرم، امام بخش اور عاشق حسین شامل ہیں ۔
ہیڈ کانسٹیبل سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں محمد اکرم، واصف داد، محمد اسحاق، محمد اشرف، ندیم شہزاد، عابد حسین اختر، محمد بلال ، محمد اجمل، کامران حیدر، فیاض حسین ، محمد رمضان ، محمد طاہر ، محمد مٹھا، بلال احمد ، سرفراز حسین، محمد سرور محمد شاہد ، سینئر ٹریفک اسسٹنٹ احمد سبحانی اور سینئر ٹریفک اسسٹنٹ شاہد رسول شامل ہیں۔











