صوبائی وزیر پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم کا ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال کادورہ

27

نارووال ،31 مارچ (اے پی پی) :صوبائی وزیر پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم کا ڈی ایچ کیوہسپتال نارووال کادورہ کیا، ڈپٹی کمشنرنارووال نے صوبائی وزیرپنجاب کو ڈی ایچ کیوہسپتال میں دی جانے والی سہولیات اور ڈی ایچ کیوہسپتال کی آپ گریڈیشن کے بارے تفصیل سے بریفنگ دی۔

صوبائی وزیرپنجاب نے ڈی ایچ کیوہسپتال نے ڈپٹی کمشنرنارووال کے ہمراہ ایمرجنسی وارڈسمیت دیگرشعبہ جات کامعائنہ کیااورہسپتال میں زیرعلاج مریضوں سے ان کے علاج معالجے اورہسپتال میں انتظامیہ کی طرف سے انہیں سہولیات کے بارے پوچھ گچھ کی جس پرمریضوں کی طرف سے مثبت اندازمیں جوابات پرصوبائی وزیرنےڈپٹی کمشنرنارووال اورہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی کوسراہا۔

صوبائی وزیرپنجاب نے اس موقع پرکہاکہ طبی سہولیات کی فراہمی  پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے اس حوالے سے حکومت لوگوں کو ڈی ایچ کیوہسپتال،تحصیل ہسپتال سمیت رورل ہیلتھ سنٹراوربنیادی مراکزصحت کی سطح پر مریضوں کو زیادہ سے زیادہ طبی سہولیات کی فراہمی کویقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ان کے علاج معالجے پرخصوصی توجہ دے رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنرچوہدری محمداشرف،ڈی پی اوراناطاہررحمان،اسسٹنٹ کمشنرفاروق اعظم،ایم ایس ڈاکٹرافضال راجپوت،ڈی او ڈاکٹرزاہدرندھاوا،انچارج شعبہ ڈائیلاسزطارق شاہین ودیگراس موقع پرموجودتھے۔