رینالہ خورد31مارچ(اےپی پی):ملک کے دیگر شہروں کی طرح رینالہ خوردشہراور نواحی علاقوں چوچک شیرگڑھ اوع اخترآباد میں ہونیوالی طوفانی بارش نے وسیع رقبے پر کھڑی گندم کی فصل کو نقصان پہنچایا،بارش اورژالہ باری سے گندم کی فصل گرگئی، گندم کی فصل گرنے سے کاشتکار پریشان ہیں ،گندم کی فصل متاثر ہونے سے گندم کی پیداوارمیں کمی کے امکانات پیداہوگئے ہیں جبکہ بارش سے رینالہ خورد کے قدیم قبرستان تارے شاہ میں متعددقبریں زمین بوس ہوگئی ہیں اور درجنوں قبروں کو نقصان پہنچاہے۔ آبادی نصرت ٹاؤن میں مویشیوں کے باڑے کی چھت گر گئی جس کے باعث متعددمویشی زخمی ہوئے ۔











