لاہور،31 مارچ(اے پی پی): سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا۔ ایس ایس پی ڈسپلن عمران کشور،ایس ایس پی انوسٹی گیشن انوش مسعود چوہدری اور تمام ایس پیز انوسٹی گیشن، متعلقہ پولیس افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے گزشتہ روز دیئے گئے ٹارگٹس میں پیش رفت کا جائزہ لیا کیونکہ زیرتفتیش مقدمات، روڈ سرٹیفکیٹس کے ٹارگٹس کی وہ خود مانیٹر کر رہے ہیں، سی سی پی او نے ٹارگٹس مکمل نہ ہونے پر انوسٹی گیشن افسران کی سرزنش بھی کی۔ انھوں نے کہا کہ تفتیشی افسران کے ساتھ بیٹھیں، ٹارگٹس ہر صورت پورے کریں۔ سی سی پی او نے ہدایات دیں کہ مظلوم کوانصاف کی فراہمی، مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانےکیلئے بروقت تفتیش کریں، دوران تفتیش میرٹ پر ہرگز سمجھوتہ نہ کریں،گنہگار کو اس کے کئے کی سزا دلوائیں۔ بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ ایس پیز انوسٹی گیشن چالان مکمل، مقدمات یکسو کرنے کے لیے ماتحت عملےکے ساتھ بیٹھیں۔ انھوں نے ہدایت دی کہ انوسٹی گیشن سسٹم آپ گریڈ کرکے کارکردگی میں بہتری لائیں. انوسٹی گیشن افسران اے کیٹگری کے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کا ہدف پورا کریں۔











