جوہرآباد،یکم اپریل( اے پی پی):وادی سون کے گاؤں اوچھالی میں گزشتہ شب مکان کی چھت پر پہاڑی تودہ گرنے سے ملبے تلے دب کر چالیس سالہ خاتون نسیم بی بی اور اسکا گیارہ سالہ بیٹا جان بحق ہو گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق مکان کسی پہاڑی کے ساتھ واقع تھا اور مسلسل بارش کے باعث پہاڑی تودہ گرنے سے واقعہ پیش آیا۔ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر عرفان مارٹن اور ریسکیو ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی۔
ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر جانبحق ہونے والوں کی تدفین کے تمام اخراجات تحصیل انتظامیہ ادا کرے گی۔











