بورے والا ،01 اپریل (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے ہفتہ کو یہاں قائداعظم سٹیڈیم بورے والا میں قائم آٹا تقسیم پوائنٹ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا، مثالی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ اب تک ضلع بھر کے 12 سنٹرز پر آٹے کے8 لاکھ تھیلے مفت تقسیم کئے جاچکے ہیں اور رش کو دیکھتے ہوئے خواتین کے لئے آٹے کا کوٹہ 22 ہزار سے بڑھا دیا ہے ۔
آٹے کی مفت تقسیم کے حوالے سے جہاں دیگر شہروں میں بدنظمی کے واقعات سامنے آئے ہیں، وہاں ضلع انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے مثالی انتظامات کی وجہ سے بورے والا میں آٹے کا حصول آسان بنا دیا گیا ہے۔











