لاہور، یکم اپریل (اے پی پی): کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے مختلف مفت آٹا سینٹرز کے دورے کئے، سنٹرز پر صفائی،سکیورٹی اور شہری سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر دپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر بھی ان ہمراہ تھیں جبکہ اے سی ماڈل ٹاون نے انہیں انتظامات بارے بریفنگ دی ۔
کمشنر لاہور چوہدری محمد علی رندھاوا نے گورنمنٹ جونیئر سکول ماڈل ٹاون سنٹر و ڈی پی ایس کا دورہ کیا اور آسان آٹا فراہمی پر کئی شہریوں و خاندانوں سے خصوصی طور پر دریافت کیا۔ مفت آٹا حاصل کرنے والے افراد نے با آسانی اورانتہائی کم وقت میں تقسیم پر اطمینان و خوشی کا اظہار کیا۔
کمشنر لاہور نے جونیئر ماڈل سکول سے رش کم کرنے کیلئے مجوزہ جگہ ڈی پی ایس کا بھی دورہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ اہل و نادرا رجسٹرڈ شہری مطمئن رہیں، سنٹرز سے فری آٹا حاصل کرسکتے ہیں۔











