لاہور؛ رمضان سپورٹس ایونٹس 2023 کے انعقاد کا ابتدائی لائحہ عمل مکمل

31

لاہور، 2 اپریل(اے پی پی): کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا اور نگران صوبائی وزیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کی زیر صدارت  اتوار کو یہاں کمشنر آفس میں  اجلاس منعقد ہوا جس میں رمضان المبارک کے دوران نائٹ ایونٹس کروانے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور نگران وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر رمضان سپورٹس ایونٹس 2023 کے انعقاد کا ابتدائی لائحہ عمل تیار کیا گیا۔

اس حوالے سے نگران صوبائی وزیر کھیل پنجاب نے کہا کہ رمضان المبارک نائٹ ایونٹس میں ہاکی،کرکٹ،فٹبال،بیڈمنٹن،ٹیبل ٹینس کے کھیل شامل ہونگے جبکہ مختلف کھیلوں کے فاتحین کو نقد انعامات بھی  دئیے جائیں گے۔

اس سلسلے میں کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے بتایا کہ رمضان المبارک سپورٹس ایونٹس کیلئے سپانسرز کانفرنس کا انعقاد کر رہے ہیں۔

اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ۔ڈائریکٹر سپورٹس و دیگر افسران نے شرکت کی۔