لاہور،2 اپریل(اے پی پی): حکومت پنجاب کی مفت آٹا سکیم کے تحت پنجاب بھر میں قائم آٹا سنٹرز پر مستحقین کو مفت آٹا کی سپلائی جاری ہے، سکیم کے اجراء سے اب تک پنجاب بھر میں 2 کروڑ 78 لاکھ 60 ہزار 744 دس کلو گرام آٹے کے تھیلے مستحقین میں تقسیم کیے جا چکے ہیں۔
ترجمان حکومت پنجاب کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹر ایک کروڑ چار لاکھ 77 ہزار مستحقین میں مفت
آ ٹا تقسیم کیا جا چکا ہے جبکہ نادرا میں رجسٹرڈ 20 لاکھ 18 ہزار 942 مستحقین میں دس کلوگرام اٹا مفت تقسیم کیا گیا ہے۔
ترجمان حکومت پنجاب کے مطابق صبح 6 بجے سے اب تک 15 لاکھ 4 ہزار 995 دس کلو گرام آٹے کے تھیلے مستحقین میں تقسیم کیے جا چکے ہیں، ملتان میں 346,337، ساہیوال میں 214,199، سرگودھا میں 202,600، فیصل آباد میں188,799، ڈی جی خان میں 151,431، لاہور میں 145,755، بہاولپور میں 137,497 ، گوجرانوالہ میں67,949 اور راولپنڈی میں 51,387 جبکہ کل 1,504,995 مفت آٹے کے تھیلے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔
مفت آٹا تقسیم آپریشن کو بلا رکاوٹ جاری و ساری رکھنے کے لئےانتظامیہ اور پولیس افسران اور اہلکاران اپنے فرائض مستعدی سے سر انجام دے رہے ہیں جبکہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی صوبائی وزرا آٹا پوائنٹس کے دورے کر رہے ہیں۔











