ملتان،03 اپریل(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر کی ہدایت پر ماہ رمضان میں ملازمین کیلئے ریلیف پیکج دیا گیا ہے، اس سلسلے میں ایپکا یونین ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے 4 سو ملازمین میں راشن تقسیم کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے ایپکا رہنماؤں کے ہمراہ ملازمین میں راشن تقسیم کیا۔
ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کرے گی،ایپکا کی جانب سے ملازمین کو راشن فراہمی خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی ایپکا یونین کو مکمل معاونت فراہم کرینگے۔
صدر ایپکا قیصر عباس خان نے کہا کہ عید الفطر اور ماہ صیام کے سلسلے میں راشن فراہمی سے ملازمین کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کی کوشش کی ہے ۔قبل ازیں چیئرمین ایپکا چوہدری سلیم ساجد نے ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر کا شکریہ ادا کیا۔











