میرپورخاص؛ قائد عوام شہید ذولفقار علی بھٹو کی برسی تقریب، خراج عقیدت پیش

16

میرپورخاص،04 اپریل(اے پی پی):قائد عوام شہید ذولفقار علی بھٹو کی برسی کی تقریب مقامی ہال میں منعقد ہوئی۔ پی پی پی میرپورخاص ڈویژن کے صدر پیر آفتاب حسین شاہ جیلانی، سابقہ  ضلعی چیئرمین میر انور علی خان ٹالپور، ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ،ایم پی اے نور احمد بھرگڑی،  ایم پی اے میر طارق ٹالپور، پیر حسن شاہ جیلانی،  پیر عزت شاہ  جیلانی،  رمیش ڈیون کمار مالہی،  میر حسن دھونکائی  ،  سلام میمن، خیر النساء مغل، حنیف میمن، میر اللہداد ٹالپور  میر فتح ٹالپور شمیم جھنڈیر  سمیت پی پی پی کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں قرآن خوانی کے ساتھ افطار کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر پی پی پی کے مقامی قائدین اور کارکنان نے قائد عوام شہید زوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا۔