نگران صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر کا ماڈل بازار جوہر ٹاؤن میں قائم فری آٹا پوائنٹ کا اچانک دورہ

23

لاہور 4 اپریل( اے پی پی): نگران صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر نے ماڈل بازار جوہر ٹاؤن میں قائم فری آٹا پوائنٹ کا اچانک دورہ کیا اور شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔نگران صوبائی وزیر نےانچارج ماڈل بازار آٹا پوائنٹ کی دیر سے آنے پر سرزنش کی اور ہدایت کی کہ تمام  انتظامی افسران و سٹاف وقت مقررہ پر آٹا پوائنٹس پر پہنچیں تاکہ کسی بھی قسم کی بدنظمی سے بچاجا سکے۔ عامر میر نے ہدایت کی کہ فری آٹا پوائنٹ پر شہریوں کے لیے سہولیات کو  مزید بہتر بنایا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی مستحق  شہری مفت آٹا لینے سے محروم نہ رہے۔ انھوں نے کہا کہ انتظامی افسران مفت آٹے کے حصول کے لیے انیوالے شہریوں سے خوش اسلوبی سے پیش ائیں اور شہریوں کی سہولت کیلئے آٹا پوائنٹس پر تعینات عملہ مستحقین کی رہنمائی کرے۔  نگران صوبائی وزیر عامر میر نے کہا کہ حکومت نے خصوصی رمضان ریلیف پیکج میں مزید توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اب پنجاب کے ایک کروڑ 60 لاکھ مزید خاندانوں کو بھی مفت آٹا دیا جائے گا۔