اوکاڑہ،04اپریل (اے پی پی):تھانہ صدراوکاڑہ کی حدود چک 22 جی ڈی کے قریب تین نامعلوم مسلح ڈاکو واردات کرکے فرار ہو رہے تھے کہ پولیس پہنچ گئی۔پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی،
پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری سےجوابی فائرنگ شروع کی۔پولیس مقابلہ کے دوران ایک نامعلوم ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جبکہ دو ڈاکو رات کے اندھیرے میں فرار ہو گئے۔ پولیس نے ناکہ بندی کرکےفرار ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی۔
ترجمان پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سےپولیس پارٹی نے چھینی گئی موٹر سائیکل، موبائل فون اور اسلحہ برآمدکیا۔











