رحیم یار خان ، 06 اپریل (اے پی پی ): آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کے حکم پر قائم تحفظ مرکز رحیم یار خان میں ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی ہدایت پر ٹرانسجینڈرز میں رمضان پیکیج کے تحت راشن تقسیم کیا گیا، راشن فوکل پرسن تحفظ مرکز اے ایس پی صدر دانیہ رانا نے تقسیم کیا۔
اس موقع پر اے ایس پی دانیہ رانا نے کہا کہ پولیس تحفظ مرکز ٹرانسجینڈرز کے حقوق و تحفظ کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا،تحفظ مرکز کا قیام آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کا احسن اقدام ہے،ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی زیر نگرانی تحفظ مرکز پوری طرح فعال ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس تحفظ مرکز معاشرے کے کمزور و پسے ہوئے طبقات کا محافظ و مدد گار ہے، ٹرانسجینڈرز ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں انکو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا جبکہ رحیم یار خان پولیس تحفظ مرکز عوام الناس کے تمام کمزور طبقات کے لیے بلا تفریق خدمات سر انجام دیتا رہے گا۔











