ملتان، 06 اپریل (اے پی پی ):ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر میں عوامی شکایات پر غیر قانونی ایل پی جی ری فلنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا گیا،اس موقع پر شہر میں قائم ایل پی جی کی 8 دکانیں سیل کردی گئیں اور مالکان کو بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔
ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی سمیل مشتاق کی سربراہی میں کارروائی کی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے کارروائی کے دوران غیر قانونی پٹرول پمپ کے 5 یونٹ بھی سیل کردیے جبکہ سول ڈیفنس نے ایل پی جی کا سامان قبضے میں لیکر کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے بتایا کہ سول ڈیفنس کو غیر قانونی ایل پی جی ری فلنگ روکنے کا ٹاسک دیا ہے۔شہر میں جگہ جگہ منی پڑول پمپ کسی صورت برداشت نہیں ۔انہوں نے کہا کہہ ایل پی جی ری فلنگ سے شہریوں کی قیمتی جانوں کو خطرہ ہے اگلے مرحلے میں پلازوں اور کمرشل مقامات میں فائر اور سیفٹی سسٹم کی بھرپور انسپکشن کی جائے گی۔











