اٹک، 06 اپریل(اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے سیکیورٹی کے پیش نظر ضلع بھر کے انٹری ایگزٹ پوائنٹس پر چیکنگ کے عمل کو مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔اس سلسلہ میں اے ایس آئی محمد ارشد نے اپنے ٹیم کے ہمراہ کوہاٹ سے آنے والی کیری وین ایمبولینس نما کو چیکنگ کے لیے روکاجس کو ظفر اقبال خان ولد خان بہادر خا ن سکنہ ڈیرہ خان زمان میانوالی چلا رہا تھا جس کی تلاشی لینے پر ملزم سے غیر قانونی اسلحہ پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد ہوئی جبکہ فرنٹ سیٹ پر بیٹھے ہوئے دوسرے شخص سمیع اللہ خان ولد سلطان خان سکنہ سرور والا اباخیل میانوالی کی تلاشی لینے پر ملزم سے غیر قانونی اسلحہ پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد ہوئی ۔مزید کیری وین کی سرچنگ کرنے پر وین کے دروازوں کے اندرونی سائیڈ میں خفیہ خانوں کے اندر سے غیر قانونی اسلحہ 11 عدد پسٹل 30 بور معہ 1200 روند اور ایک عدد رائفل رپیٹر 12 بور معہ 2 عدد میگزین اور 100 کارتوس برآمد ہوئے۔ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔











